انتخابی قوانین میں ترمیم کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہو گا

National Assembly

National Assembly

وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک انتخابی قوانین میں ترمیم کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ بل میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انتخابی اخراجات بڑھائے جانے کی تجویز دی جائے گی۔

انتخابی قوانین میں ترمیم کے مجوزہ بل میں قومی اسمبلی کے انتخاب میں امیدواروں کے لئے اخراجات کی حد بڑھا کر35 لاکھ کرنے کی تجویز ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار وں کے لئے اخراجات کی حد20 لاکھ روپے تک بڑھانے کی تجویزدی جائے گی۔

بل میں امیدوار صوبائی اسمبلی کے کاغزات نامزدگی کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے اورامیدوار قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی کی فیس 4 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ بل کے تحت الیکشن کمیشن کو مکمل مالی خودمختاری حاصل ہوگی اور امیدواروں کی اپیل کا فیصلہ 120 دنوں میں کیا جائیگا۔