انتخابی نظام میں مثبت اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں ، امیر پٹی
Posted on January 21, 2013 By Zain Webmaster کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روشن پاکستان پارٹی (محب وطن ) کے چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ موجودہ انتخابی نظام کی وجہ سے صرف کرپٹ ، طاقتور ، جاہل اور قبضہ گروپ ہی پارلیمنٹ تک پہنچتے ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت دو بڑی سیاسی جماعتوں کا مک مکا ہے جبکہ اس مک مکا کیخلاف لانگ مارچ اور دھرنے میں موجود عوام کے مطالبات اور استقامت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ موجودہ نظام سے مایوس ہو چکے ہیں ، اگر اس نظام کو ٹھیک نہ کیا گیا تو اس قسم کے لانگ مارچ ہوتے رہیں گے اور ہر آنے والا لانگ مارچ پہلے سے زیادہ بے لچک ، ضدی اور شدت پسند لوگوں کو سامنے لائے گا اور شاید کل وہ لوگ بھی باہرآ جائیں جو شناختی کارڈ چیک کر کے گولی مارنا عین عبادت سمجھتے ہیں۔
اگر وہ لوگ نکل آئے تو عوام ان کے ساتھ بھی شامل ہو جائیں گے اور وہ لانگ مارچ علامہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کی طرح پرامن نہیں ہو گا۔ اس لئے نظام کو مکمل طور پر سدھارنا لازم ہو چکا ہے اور اس میں جتنی دیر کی جائے گی خطرات اتنے ہی بڑھتے جائیں گے جبکہ استحصالی نظا م کے تحفظ کیلئے یکجا ہونے والے ملک و قوم کو خطرات کے اندھے غار میں دھکیل رہے ہیں۔