اسلام آباد : (جیو ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، بھارت کی جیل میں بیس سال قید سے رہائی ملنے کے بعد ڈاکٹر خلیل چشتی وطن وآپس پہنچ گئے، ان کو خصوصی طیارے کے ذریعے وآپس لایا گیا۔
بھارت میں قید ڈاکٹر خلیل چشتی آخر اپنے وطن وآپس پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ان کا استقبال کیا۔ قبل ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرخلیل چشتی کی رہائی غیر مشروط ہے۔ ڈاکٹر چشتی کی بیٹی شعاع جاوید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ والد کی آمد کی منتظر ہیں۔ واضع رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات کے بعد 11 اپریل کو ڈاکٹر خلیل چشتی کو ضمانت پر جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ 10 مئی کو بھارتی سپریم کورٹ نے ڈاکٹر خلیل چشتی کو پاکستان وآپس جانے کی اجازت دی تھی۔