انتظامیہ بھمبر شہر کے اندر قائم اسلحہ ڈیلروں کی دوکانوں کی چھان بین کرے، راجہ مہندی علی خان

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) انتظامیہ بھمبر شہر کے اندر قائم اسلحہ ڈیلروں کی دوکانوں کی چھان بین کرے اسلحہ ڈیلر کیطرف سے ٹیسٹنگ لیبارٹریوں میں اسلحہ چیکنگ کی بجائے بازاروں میں ہوائی فائرنگ کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ان خیالات کااظہار سیرلہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ مہندی علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بھمبر شہر میں قائم اسلحہ ڈیلروں کی دوکانیں بھمبر کے شہریوں کیلئے موت کے پروانے بن چکی ہیں ۔

ان دوکانوں پر مالکان اور ملازم ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی بجائے سر عام بازاروں کے اندر ہوائی فائرنگ کرتے ہیں انکی اندھی گولی کا کوئی بھی راہگیر نشانہ بن سکتا ہے گزشتہ دنوں بازار سے گزرتے بے گنا ہ معصوم طالبعلم کی جان بھی اسلحہ ڈیلر شاپ کی لاپرواہی اور بد معاشی کے باعث گئی انہوں نے کہاکہ شہر کے اندر قائم اسلحہ ڈیلروں کی دوکانیں انتظامیہ فوری طور پر شہر کے بہر شفٹ کروائے اور انہیں دوکانوں میں ٹیسٹنگ لیبارٹریوں میں اسلحہ چیک کرنے کا پابند بنایا جائے ۔