انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ ہمیں بلاوجہ پریشان نہ کرے ، محمد سعید

حاصل پور : (بیورو چیف سلمان گل) نواحی علاقہ چاہ بھاگووالا کے رہائشی محمد سعید حیدر۔ محمد آنس اور جاوید اقبال نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ ان کا اپنے بھائیوں خالد محمود اور طارق محمود سے کوئی رابطہ یا تعلق نہیں ہے۔ان کے کسی کام کے ہم تینوں بھائی ذمہ دار نہیں ہیں عرصہ سے لاتعلقی کے باوجودانتظامیہ انہیں ناجائز پریشان کرنے کے درپے ہے۔جبکہ وہ پرامن اور شریف شہری ہیںانہوں نے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ ہمیں بلاوجہ اور ناجائز پریشان نہ کرے۔