لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعطم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انتہاپسندی پاکستانی معاشرے کا اصل چہرہ نہیں۔اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم امن پسند اور انسانیت سے محبت کرنے والی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے ۔پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی بھی ایک سٹیج پر بیٹھ سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے پسماندہ طبقے کو آگے لے کر جانا چاہئے ۔جو کچھ سامنے آرہا ہے وہ ہمارا اصل چہرہ نہیں ۔طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں جسے چاہیں منتخب کریں۔سیاست خدمت کا نام ہے غلط نام نہیں دینا چاہئے۔