انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے : کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں۔ پاکستان دنیا بھر سے مذاکرات کا قائل ہے جس کا مقصد خطے میں امن قائم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کو ہائی جیک کیا گیا لیکن گولی کے بجائے مذاکرات کرنا ہوں گے۔یوتھ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا جنوبی ایشیا میں خطرات کی وجہ ماضی کے تعلقات اور علاقائی تنازعات ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دو تین ملکوں کو ہی خطرناک سمجھا جاتا ہے لیکن اس خطے میں دہشت گردی 1979 میں آئی اس سے قبل خطہ مکمل طور پر پرامن تھا۔ پورا خطہ دہشت گردی سے متاثر ہوا مگر خطے میں قیام امن کیلئے تمام ممالک سنجیدہ ہیں اسی لئے پاک بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک کے درمیان مذاکرات اور تجارت ہو رہی ہے۔ وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے آرمی چیف جنرل کیانی کے بیان کو خوش آئند قرار دیا۔