انجلینا جولی کا دورہ لبنان،شامی پناہ گزینوں سے ملاقات

angelina jolie in lebanon with Syrian Refugees

angelina jolie in lebanon with Syrian Refugees

بیروت ہالی ووڈ ایکٹریس اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر انجیلینا جولی نے لبنان میں شام کے پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ اسکرین کوئین انجیلینا جولی اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر بھی ہیں اور دنیا بھر میں پناہ گرینوں کی امداد کے سلسلے میں کئی سالوں سے کام کرتی آئی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے لبنان کا دورہ کیا جہاں شام سے آئے 67000 سے زائد پناہ گزین موجود ہیں جنہیں اپنے ملک میں خانہ جنگی کے سبب لبنان ہجرت کرنی پڑی۔ ریفیوجی کیمپ کے دورے کے دوران انجیلینا جولی پناہ گزینوں سے ملاقات کرتی اور انہیں درپیش مسائل کی جانچ کرتی نظر آئیں۔ شامی پناہ گزینوں کے ساتھ ساتھ انجیلینا جولی نے اپنے دورے کے دوران لبنانی وزیر اعظم کے ساتھ بھی وقت گزارا۔