فراڈ سمیت دیگر الزامات کے تحت گرفتار مسلم لیگ نون کے ایم این اے انجم عقیل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس حراست سے فرار ہونے کے الزام میں11روزہ جودیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔انجم عقیل کو اسلام آباد کی پولیس نے آج راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، اس موقع پرڈسٹرکٹ کورٹس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، انجم عقیل کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد پولیس نے 15 جولائی کو ان کے تھانہ شالیمار کے باہر سے فرار ہونے کے مقدمہ میں اسلحہ اور گاڑی کی برآمدگی کی خاطر مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ مانگاتاہم عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستر کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر11روز کیلئے جیل بھیج دیا اور ہدایت کی کہ انکا طبی معائنہ بھی کرایا جائے۔