انرجی کانفرنس میں بزنس کمیونٹی بھرپور شرکت کریگی۔ قاسم تیلی

Qasim

Qasim

پاکستان: (جیو ڈیسک) بزنس کمیونٹی کے رہنما سراج قاسم تیلی اور کراچی چیمبر کے صدر میاں ابرار نے کہا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود بھی انرجی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرینگے۔

ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سراج قاسم تیلی نے کہا کہ انرجی کے حوالے سے وزیر اعظم کو تحریری طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے اور وزیرا عظم کے جواب کا انتظار ہے ، میاں ابرار کا کہنا تھاکہ ملک کے سب سے بڑے صنعتی شہرکی سب سے بڑی آرگنائزیشن کراچی چیمبر کو انرجی کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

کراچی کے تاجروں نے انرجی کانفرنس کے ایجنڈے پر اعتراض کرتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا لیکن ملک کے مفاد اور انرجی بحران کے حل کیلئے کراچی کی تاجر برادری انرجی کانفرنس میں شرکت کر رہی ہے۔