انرجی کراسس کے خاتمہ کیلئے پائلٹ پروجیکٹ پرجلد کام شروع ہو گا:عمرمسعود فاروقی

اسلام آباد /گجرات:گجرات میں انرجی کراسس کے خاتمہ کیلئے پائلٹ پروجیکٹ پر جلد کام شروع ہو گا ، گجرات کی تاجر و کاروباری شخصیات کے تعاون گجرات میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائیگا ، اور سستی بجلی فراہم کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو یورپ کنسلٹنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ عمر مسعود فاروقی نے اسلام آباد میں سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید بٹ ، ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید رضوان علی شاہ ، ممتاز کاروباری شخصیت رانا مشرف علی ناز اور صابر رضا مغل کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا ، جس میں اسلام آباد کی ممتاز صحافتی شخصیات نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے گجرات پریس کلب میں بائیو گیس کا پلانٹ لگائوں گا اس کے بعد گجرات کی کاروباری شخصیات اور ٹی ایم اے گجرات کے اشتراک سے گجرات میں پیدا ہونے والے کوڑا کرکٹ کے ذریعہ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کیا جائیگا ، جس سے کھاد اور پلاسٹک بھی پیدا ہو گا ، اس سلسلہ میں کاغذی کاروائی مکمل کر لی گئی ہے ، اور جلد جاوید بٹ کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جائیگی ، اور انہیں منصوبہ سے آگاہ کیا جائیگا ، تا کہ گجرات کے شہریوں کو اس میگا پروجیکٹ سے فائدہ پہنچ سکے ، سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید بٹ نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمر مسعود فاروقی کا منصوبہ خوش آئند ہے اس سے غریب عوام کو فائدہ پہنچے گا اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ عمر مسعود فاروقی نے گجرات کو اس نیک کام کیلئے منتخب کیا ، رانا مشرف ناز نے کہا کہ سول سوسائٹی اس نیک مقصد میں جس سے غریب عوام کو ریلیف پہنچے عمر مسعود فاروقی کا بھرپور ساتھ دینگے ، اور ہمارے ساتھ گجرات کی خاموش عوام کی آواز بھی شامل ہے ، جو کہ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پسے ہوئے ہیں ، سید رضوان علی شاہ نے کہا کہ ایسے پروجیکٹ جو کہ پہلے یورپ اور میڈلسٹ میں دیکھے گئے ہیں ، بہت اہم ہیں حکومت کی سرپرستی ہونی چاہیے ، رکشہ یونین ڈسٹرکٹ گجرات کے صدر صابر رضا مغل نے کہا کہ گجرات کے پسے ہوئے عوام جو کہ بجلی و گیس کے بل ادا نہیں کر سکتے ان کیلئے پیش کش خوش آئند ہے ۔