وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ انفرادی سطح پر بیانات دینے والوں سے پیپلز پارٹی کی کوئی وابستگی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔ سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور وسان نے کہاکہ انفرادی سطح پر بیانات دینے والے کو پاکستان اور سندھ سے محبت کا خیال پہلے کیوں نہیں آیا پیپلزپارٹی میں بہت سے لوگ آئے اور چلے گئے۔ انھوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چھ نئے ججز تعینات کیے گئے ہیں یہ تعیناتی سپریم کورٹ کیحکم پر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بیالیس ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے ہیں کراچی سے زیادہ پنجاب اور بلوچستان میں حالات خراب ہیں کاش سپریم کورٹ بلوچستان کے حالات پر بھی از خود نوٹس لیتی۔