انقرہ:منی بس دھماکے میں 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Turky Explosive

Turky Explosive

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں منی بس بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی ایجنسی اور مقامی ٹی وی کے مطابق دھماکہ شہر کے مرکز میں منی بس میں ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو اسپتال پہنچادیا گیاہے۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ تاہم دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے۔ ترکی میں کرد باغی اس قسم کی کارروایاں کرتے رہتے ہیں۔