ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں جاری مظاہروں میں پیانو بجانے والے فنکار نے مظاہرین کو اپنی دھنوں کا گرویدہ بنا لیا۔ مظاہرین احتجاج بھول کر موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے
وزیر اعظم رجب طیب اردگان کے خلاف جاری مظاہرے میں پیانو کی دھنوں میں مدھوش مظاہرین یہ تک بھول گئے کہ پولیس چھاپوں سے وہ اب بھی غیر محفوظ ہیں۔ اس موقع پر بعض مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ ایک پرامن ماحول کی طرح لگتا ہے۔
خطرات سے ہم بے خبر نہیں ہم اب بھی چوکنے ہیں۔ خود کو کلیور کنسٹ سمجھنے والا پیانو بجانے والے ڈیوڈ مارتیلو کی خواہش ہے کہ وہ دنیا کے تمام ممالک کے دارالحکومتوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے۔