انقلاب آنے والا ہے،آئندہ وزیراعظم میں ہوں گا، عمران خان

Imran

Imran

اسلام آباد :(جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انقلاب آنے والا ہے اور آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد وہ وزیراعظم بنیں گے۔

اسلام آباد میں برطانوی اخبار کو دئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انقلاب آنے والاہے اور عام انتخابات میں تحریک انصاف کو بھاری اکثریت حاصل کرے گی وہ وزیراعظم بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بدعنوان سیاسی لیڈرشپ کے خلاف عوام کا غصہ بڑھ رہاہے۔ میزائل حملے برداشت سے باہر ہیں۔ پاکستان کی معیشت تباہ حال ہے۔

شادی کے متعلق عمران خان نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ پاکستانی لڑکی سے شادی کریں۔ لیکن جمیما انہیں پسند آئیں اور ان سے شادی ہوگئی، لیکن نو برس کے بعد طلاق ہوگئی کیوں کہ کھیل اور دیگر مصروفیتوں کے باعث وہ وقت نہ دے سکے۔