انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا

Rupees

Rupees

پاکستان : (جیو ڈیسک) سرکلر ڈیٹ کے خاتمے لئے نوٹ چھاپنے کی تجویز روپے کی گرتی قدر کو اور بھی گرا گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ کم ترین سطح تک پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں گرتی رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت اکانوے روپے اٹھاون پیسے رہی۔ ماہرین کے مطابق برآمدات کے مقابلے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی درآمدات ،25 مئی کو آئی ایم ایف کو کی جانے والی ادائیگی نے منی مارکیٹ پر اثر ڈالا۔ سی ایف ایس کی مد میں رقم نہ ملنا ملک سے سرمائے کا انخلا اور عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بہتری بھی روپے کی قدر گرانے کی وجوہات میں شامل ہیں۔