انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر بڑھنا شروع ہوگئی

Dollar

Dollar

کراچی(جیوڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر بڑھنا شروع، کاروبار کے دوران ڈالر تیئس پیسے سستا ہوگیا۔

انٹربینک مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروبار کے دوران ریڈی مارکیٹ میں ڈالر فروخت کر کے مستقبل میں خریداری کی جا رہی ہے۔

ریڈی مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بہتر ہونے کے سبب ڈالر ستانوے روپے پچیس پیسے کی سطح پرٹریڈ کیا جارہا ہے۔ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالرستانوے روپے اڑتالیس پیسے کی سطح پر موجود تھا۔