انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

Karachi Interbank Market

Karachi Interbank Market

دسمبر کے پہلے ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ڈالر سمیت پچیس کرنسیوں کے مقابلے میں کمی جبکہ آٹھ کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔ کراچی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں برازیلین کرنسی ریل کی قدر میں تین فیصد اضافہ ہوا۔

امریکی ڈالر کی قدر پندرہ پیسے اضافے سے چھیانوے روپے ستر پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ یورو کے مقابلے میں روپیہ اکہتر پیسے اضافے سے ایک سو پچیس روپے تیرہ پیسے پر بند ہوا۔