پاکستان : (جیو ڈیسک) انٹرنیشنل جیورسٹ ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس پاکستان کی انصاف کے لیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کو12مئی کو انٹرنیشنل جیورسٹ ایوارڈ دیا جائیگا۔ لندن میں ہونے والی تقریب میں مختلف ممالک کے چیف جسٹس، ارکان پارلیمنٹس اور دنیا بھر سے آئے ہوئے ماہرین قانون شریک ہوں گے۔ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کو قانون اور انصاف کے لیے خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔