انٹرنیشنل فلم فیسٹولزمیں بچوں کی فلموں کی مقبولیت

children movie

children movie

بالی ووڈمیں اب بچوں کا بول بالا ہے جب بھی کسی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں فلموں کی نمائش ہوئی، بچوں کے موضوع پر بنائی گئی فلم نے ایوارڈ ضرورجیتا۔ بچیبڑوں سے تیز ہوتیہیں۔ یہ مثال فلم انڈسٹری پر بھی خوب جچتی ہے جہاں بچوں کی فلموں نے انٹرنیشنل ایوارڈزپر اپنا راج قائم کررکھا ہے فلم تارے زمین کو ہی دیکھ لیں جس نے ایسی دھماکے دار انٹری ماری کہ بیسٹ فلم کے لئے اکیڈمی ایوارڈزکیلئینامز دہوگئی۔
جبکہ فلم آئی ایم کلام نے بچوں میں ترقی کرنے اور عظیم آدمی بننے کی جسجتجودلائی۔جس پر اسے نو انٹرنیشنل ایوارڈزسے نوازاگیا۔۔اسکول میں ٹفن نہ لانے والے بچے پربنائی جانے والی فلم اسٹینلے کا ڈبہ نے نہ صرف بچوں ہی نہیں بلکہ بڑوں کو بھی سبق سکھادیا۔ یہی بات دنیابھرکے فلم فیسٹولزمیں تو پسند آئی ہی لیکن اٹلی کے چلڈرن فلم فیسٹول میں اتنی بھائی کہ فلم کیچائلڈاسٹار کو اداکاری پرایوارڈمل گیا اور اب حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم۔۔ دیکھ انڈیا سرکس نے بوسان فلم فیسٹول میں بہترین فلم کا ایوارڈحاصل کرلیا۔
اس فلم کی کہانی گائوں میں رہنے والے دوغریب بچوں کے گرد گھومتی ہے جو سرکس دیکھنے کے لئے بے چین ہوتے ہیں۔ مگر ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ تین ٹکٹس خریدسکیں۔ آخرٹکٹس کے پیسے کیسیحاصل کرتا ہے۔بچوں کے مسائل پر بنائی گئی فلمیں شاید اس لئے پذیرائی حاسل کررہی ہیں کہ وہ کسی نہ کسی مقصد کیتحت ہوتی ہیں