انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں پاکستان کے حق میں قرار داد منظور کر لی گئی

گجرات : پاکستان پر ڈراؤن حملے بند کیے جائیں اور حکومت مزدور قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ، انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں پاکستان کے حق میں قرار داد منظور کر لی گئی ، انٹرنیشنل لیبر کانفرنس سائپرس کے شہر لارنیکا میں(  پی ای او ) کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی تھی ، جس میں دنیا بھر سے 80 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ، پیرزادہ امتیاز سید جنرل سیکرٹری ( اے  پی  ایف  یو  ٹی  یو ) کی جانب سے ڈرون حملوں اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف قرار داد پیش کی گئی ، جو کہ بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی ، قرار داد میں امریکہ اور نیٹو سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کریں اور عوام کا قتل عام بند کریں ، جبکہ حکومت پاکستان صوبائی حکومتوں کو اس بات پر پابند کریں کہ وہ لیبر قوانین پر عمل درآمد کریں ۔