انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوگیا

Dollars

Dollars

انٹربینک (جیوڈیسک) انٹربینک مارکیٹ کاروبار کے دوران ڈالر سترہ پیسے سستا ہوگیا۔ اس کمی کے بعد ڈالر روپے کی شرح تبادلہ انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں چورانوے روپے اڑتیس پیسے ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کے فیصلے کے بعد ڈالر ساٹھ پیسے مہنگا ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں بھی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔