انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 7 پیسے سستا

Dollor

Dollor

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر سات پیسے سستا ہو گیا ہے۔

کراچی اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر سات پیسے کمی سے ستانوے روپے پینسٹھ پیسے پر آ گیا۔ یورو سولہ پیسے سستا ہو کر ایک سو تیس روپے چھبیس پیسے جبکہ پاؤنڈ چھیانوے پیسے کم ہو کر ایک سو چون روپے اکہتر پیسے پر آ گیا۔ نیوزی لینڈ کا ڈالر اکسٹھ پیسے سے بڑھ کر بیاسی روپے بیس پیسے ہو گیا ہے۔