فیصل آباد(جیوڈیسک)گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا پہلے روز بھارتی پنجاب نے پاکستان جبکہ کمشنر الیون نے آرپی اوالیون کو شکست دے دی۔
رنگ برنگے افتتاح کے بعد پہلا جوڑ کمشنر الیون اورآر پی او الیون فیصل آباد کے درمیان پڑا پھر پاک بھارت پنجاب کے کبڈی کھلاڑی میدان میں آئے کسی نے قینچی لگائی تو کسی نے پکڑی حریف کی کلائی۔ کمشنر الیون کی جیت کے بعد بھارتی پنجاب نے 40 کے مقابلے میں 54 پوائنٹس فتح سمیٹی۔ شائقین کو پرجوش دیکھ کر ٹورنامنٹ کے منتظم بھی کافی خوش نظر آئے۔
شائقین کی بڑی تعداد نے اقبال سٹیڈیم کی رونقیں دوبالا کیں۔ دوسرے انٹرنیشنل گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں یہ زور کے جوڑ تین روز تک جاری رہیں گے۔