انٹی گوا نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

mahmoud abbas

mahmoud abbas

جزائر غرب الہند کے ملک انٹی گوا نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا۔ لاطینی امریکہ اور کریبیئن الائنس کا رکن ملک انٹیگوا پہلا ملک ہے جس نے فلسطین کے صدر محمود عباس کی اپیل کا مثبت جواب دیتے ہوئے فلسطین کی آزادی کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی رہنما محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پر زور دیا تھا کہ دنیا کے آخری مقبوضہ علاقہ کو آزادی دیتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے۔ انٹیگوا کے بعد فلسطین کو آزاد خود مختار ریاست تسلیم کرنے والے ملکوں کی تعداد 130 ہو گئی۔