انڈر 19 ورلڈ کپ : پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

U19 world cup

U19 world cup

انڈر 19 ورلڈ کپ (جیوڈیسک) پاکستان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے دوسرے پول میچ میں سکاٹ لینڈ کو9 وکٹ سے شکست دیدی ہے۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار 106 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کے شہر بڈرم میں ہونے والے میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 200 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ میکلین 59 اور کولمین 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 4، احسان عدیل نے 2 اور ضیا الحق نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 36.2 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان بابر اعظم 106 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔ سمیع اسلم 78 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ میگاٹ ایونٹ میں پاکستان کی یہ دوسری کامیابی ہے۔