سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی آسٹریلوی انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو تیسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے دی، پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی ۔ آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، صرف 3 کھلاڑی امام الحق 77، عمر وحید 52 اور محمد نواز 14 رنز کے ساتھ ڈبل فگر ز میں جگہ بناسکے۔
جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے ہدف 49ویں اوور میں صرف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، کیمرن بینکروفٹ 76 اور کرٹس پیٹرسن 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد نواز اور کپتان بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ لی۔ پاکستان نے پہلے 2میچ جیت کر سیریز2-1سے اپنے نام کرلی ۔