انڈونیشیا : ( جیو ڈیسک) انڈونیشیا کی عدالت نے بالی بم دھماکوں کے ملزم عمر پاٹیک کے وکلا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مقدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمر پاٹیک کے وکلا نے الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مقدمات خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔
ججز کے پینل نے پاٹیک کے وکلا کے دلائل مسترد کرتے ہوئے استغاثہ کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ عمر پاٹیک کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے حکم سے متفق نہیں لیکن فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔