انگلینڈ کیخلاف یو اے ای میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے سولہ رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا لاہور میں چیف سلیکٹر محمد الیاس کی سربراہی میں چھ گھنٹے تک سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جاری رہا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد الیاس نے سولہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا آٹ آف فارم سابق کپتان شعیب ملک کو ڈراپ کردیا گیا۔ عمراکمل، وہاب ریاض اور جنید خان ٹیم میں شامل کرلیے گئے ہیں۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مصباح الحق، محمد حفیظ، توفیق عمر، عمران فرحت ، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، عمر اکمل ، عدنان اکمل، عمر گل، جنید خان، اعزاز چیمہ ، محمد طلحہ، وہاب ریاض، عبدالرحمان، سعید اجمل۔ یو اے ای سیریز میں تین روزہ وارم اپ میچز بھی کھیلے جائینگے وکٹ کیپر سرفراز احمد پاکستان اے ٹیم کے کپتان ہونگے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سترہ جنوری سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔