اوباما بیس جنوری کو صدارت کیلئے حلف اٹھائیں گے

Obama

Obama

امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما بیس جنوری کوصدارت کی دوسری مدت کے لئے حلف اٹھائیں گے۔صدراوباما امریکی تاریخ میںچار مرتبہ حلف اٹھانے والے دوسرے صدربن جائیں گے۔پہلی باردوہزار آٹھ میں صدر اوباما کے حلف اٹھانے کے دوران چیف جسٹس جان رابرٹس کی غلطی کی وجہ سے انھیں دوبارہ حلف اٹھانا پڑا تھا۔

اوباما امریکی صدارت کی دوسری مدت کے لیے بیس جنوری دو ہزار تیرہ کو وائٹ ہاس میں حلف اٹھائیں گے۔پھر اکیس جنوری کو وائٹ ہاس کی سیڑھیوں پر عوام کے سامنے دوبارہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔

دوسری بار صدارتی حلف اٹھانے کے بعد براک اوباما مجموعی طور پر چار بار حلف اٹھانے والے دوسرے امریکی صدر بن جائیں گے۔ چار بار صدر منتخب ہونے والے فرینکلن روز ویلٹ پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے چار مرتبہ صدارتی حلف اٹھایا تھا۔