اوباما شہریوں کے اسلحہ پر پابندی کے بل کی حمایت کریں گے

Obama

Obama

واشنگٹن(جیوڈیسک)صدر براک اوباما شہریوں کے اسلحہ پر پابندی کے بل کی حمائت کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈیموکریٹ سینیٹر ڈیان فینسٹین اسلحہ پر پابندی کا بل دوبارہ پیش کریں گے۔

صدر اوباما اسکی حمائت کریں گے۔ ریاست کنیکٹی کٹ کے شہر نیوٹان کے ایک سکول میں فائرنگ کے واقعے بعد اسلحے پر پابندی کے حوالے سے ملک میں بحث جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق صدر اوباما پہلے ہی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں۔