امریکہ(جیوڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے سی آئی اے اور دوسری امریکی ایجنسیوں کو شام میں باغیوں کی حمایت کے خفیہ حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خفیہ حکم نامہ رواں برس کے آغاز میں تیار کیا گیا لیکن صدر اوباما نے حال ہی میں اس پر دستخط کئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سلامتی کونسل کے اجلاس کی ناکامی کے بعد امریکا نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔ یہ واضح نہیں کہ امریکی ایجنسیاں کس طرح صدر بشار الاسد کے مخالفوں کی مدد کریں گی۔