امریکی صدر بارک اوباما نے صدر پاکستان آصف زرداری سے نیٹو حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی چیک پوسٹ پر نیٹو فورسز کا حملہ غیرارادی تھا اور امریکہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا ان کا کہنا تھا کہ حملہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ۔ امریکی صدر نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان بون کانفرنس میں شرکت کرے۔ کیونکہ اس کانفرنس کا براہ راست تعلق پاکستان سے ہے۔ یہ نہیں معلوم ہو سکا کے صدر آصف علی زرداری نے امریکی صدر سے کیا بات کی۔