برطانیہ (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کی ترجمان کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے سمیت دوسرے عالمی امور میں الجھا ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے کئی بار کہا ہے کہ لیبیا میں فوجی مداخلت بالکل درست فیصلہ تھا، دو ہزار تیرہ کی جی ایٹ کانفرنس میں لیبیا کے مسئلے کو اہمیت دیتے ہوئے اسے ایجنڈے میں شامل کیا۔
ادھر وائٹ ہاؤس نے ردعمل کے طور پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں برطانیہ کو ایک اہم اتحادی قرار دیا گیا ہے۔