اوباما کی متنازعہ ویڈیو: سفید فام امریکیوں پر نسلی پرستی کا الزام

Obama

Obama

امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدراوباما کی متنازعہ ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ صدر اوباما کہتے ہیں کہ اکثر سفید فام سیاہ فام امریکیوں کا استحصال کر کے فوائد حاصل کرتے ہیں۔امریکی میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو دو ہزار سات میں صدر اوباما کی ہیمپٹن یونیورسٹی میں صدر منتخب ہونے سے پہلے خطاب کی ہے جس میں صدر اوباما سفید فام امریکیوں پرجارحانہ انداز میں تنقید کررہے ہیں۔

صدر اوباما نے کہا کہ نسل پرستی کی وجہ سے سمندری طوفان قطرینہ اور نائن الیون واقعے کے متاثرین میں امداد کی تقسیم کے دوران سیاہ فام امریکیوں کا استحصال کیا گیا۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاہ فام افراد کی پروا نہیں کی جاتی۔ صدر اوباما کی ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں صدارتی انتخابات میں صرف پینتیس روز رہ گئے ہیں اور آج دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ بھی ہونے جا رہا ہے۔