امریکی صدر باراک اوباما نے ملازمتوں کے حوالے سے بل کی منظوری میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر ری پبلکن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنے ہفتہ وار خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد ایوان نمائندگان کو ایک موقع فراہم کریں گے تاکہ وہ بل کے مسودے کے حصوں کو منظور کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسودے کو پاس نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی تاہم وہ اس میں تاخیر برداشت نہیں کرسکتے۔ اوباما نے کانگرس کا جنوبی کوریا کے ساتھ عرصہ دراز سے معطل شدہ آزادانہ تجارتی معاہدہ پاس کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس اقدام سے کروڑوں بے روزگار امریکیوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔