کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام جاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ ان کے ساتھ ساتھ ان کے تینوں گارڈز بھی جاں بحق ہوگئے۔
ملزمان چار مختلف موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ واقعہ حیدر چوک کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ سے منظر امام اور ایک گارڈ موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو شدید زخمی محافظوں نے عباسی شہید اسپتال پہنچ کردم توڑا۔
منظر امام ، متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ایم پی اے رضا حیدر کی ہلاکت کے بعد صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔