اورکزئی ایجنسی:سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں25 جنگجوہلاک

orakzai

orakzai

اپراورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں پچیس جنگجو مارے گئے۔ جھڑپ میں میجر اور سولہ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے کا گو قمر میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کی جھڑپ میں میجر سمیت سترہ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
کا گو قمر کے علاقے میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ جھڑپ میں سترہ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی ۔ جس سے پچیس شدت پسند ہلاک اور ان کے 5 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ زخمی اہلکار طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔