اورکزئی ایجنسی:فورسزسے جھڑپیں،20 شدت پسند ہلاک

army

army

اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ اور گولہ باری کے نتیجے میں بیس شدت پسند مارے گئے۔ جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔
گنڈی تال اور قریبی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گولہ باری میں بارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ادھر تاسہ خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ فورسز نے بھاری توپ خانے سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔