لندن (جیو ڈیسک) لندن اولمپکس کے تیسرے روز آج بارہ گولڈ میڈلز کے لئے جنگ ہوگی۔ لندن میں کھیلوں کا میلہ جاری ہے اور آج تیر اندازی، شوٹنگ، تلواربازی، غوطہ خوری، جمناسٹک، سائیکلنگ اور ویٹ لفٹنگ سمیت بارہ ایونٹس میں گولڈ میڈلز کے حصول کامعرکہ ہوگا۔ دیگر مقابلوں میں بیڈمنٹن ، باسکٹ بال، والی بال۔ باکسنگ، گھڑسواری شامل ہیں۔
امریکا کی جمناسٹک ٹیم نے کوالیفائنگ ایونٹ میں غیر معمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور آج گولڈمیڈل کیلئے فیورٹ ہے۔ سوئمنگ چارسومیٹر انفرادی میڈلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے امریکی ریان لوچی دوسو میٹر فری اسٹائل میں دوسرے طلائی تمغے کیلئے فیورٹ ہیں۔
مائیکل فیلپس پہلی شکست بھلاکردوسومیٹربٹر فلائی میں قسمت آزمائیں گے۔مینز اور ویمنز سومیٹربریسٹ اسٹروک اور ویمنز سو میٹر بیک اسٹروک فائنل بھی آج ہوں گے۔ دس میٹر سنکرونائز ڈائیونگ کیلئے چین کی یوان کا اور یان کوان زینگ فیورٹس ہیں۔ شوٹنگ، جودو، ویٹ لفٹنگ اورتلوار بازی کے سونے کے تمغے بھی آج دا پر لگے ہیں۔