لندن : (جیو ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ایگزیکٹیو بورڈ نے اولمپک دوہزار بیس کی میزبانی کرنے والے ملکوں سے قطر اور آذربائیجان کو خارج کردیا۔ میزبانی کیلئے ملکوں کی پیشکشوں پر غور کیلئے ہونے والے کمیٹی کے اجلا س میں اولمپک دو ہزار بیس کی میزبانی کیلئے ٹوکیو ، میڈرڈ اور استنبول کو میزبانی کرنے والے متوقع شہروں کے انتخاب کے فائنل مرحلے میں شامل کرنے کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔
اس مرحلے کیلئے ووٹنگ 2014 میں بیونس آئرس میں ہوگی جس میں 2020 کے اولمپک کی میزبانی کرنے والے ملک کا حتمی انتخاب کیا جائے گا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ اور آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو کو میزبانی کرنے والے شہروں کی حتمی فہرست سے خارج کرنے کا یہ دوسرا موقع ہے۔