اولمپکس2012: دنیا کی نظریں لندن پر جم گئیں

olympics2012

olympics2012

لندن (جیوڈیسک)ساری دنیا کی توجہ ہے لندن کی طرف جہاں اولمپکس دوہزار بارہ کا آغاز ہوا ہی چاہتا ہے ۔ اولمپکس مشعل ملکوں ملکوں کا سفر کرتی پہنچ گئی ہے لندن ، جہاں لندن کے میئر نے کیا ہزاروں پرجوش شائقین کے ہمراہ اولمپکس مشعل کا استقبال۔

دنیا بھر کی نظریں ہیں لندن پرجہاں اولمپکس مقابلوں کا آغاز بس ہوا چاہتا ہے۔ اولمپکس مشعل کا ستر روزہ سفر اختتام کو پہنچ گیا۔ مشعل نے آخری پڑا ڈالا ہائیڈ پارک میں جہاں کنسرٹ بھی ہو گا۔ مشعل کا استقبال لندن کے میئر نے کیا۔ ہائیڈ پارک میں ہزاروں افراد کو جوش و خروش دیدنی تھا۔

ہائیڈ پارک سے مشعل اولمپکس کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے لیے اولمپکس سٹیڈیم لے جائی گی۔ آخری پڑا سے پہلے مشعل کو سینٹ پال کیتھیڈرل، ٹیٹ ماڈرن آرٹ گیلری اور شیکسپیئرگلوب تھیٹر لے جایا گیا۔ مشعل برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاننگ سٹریٹ اور اس کے بعد بکنگھم پیلس لے جائی گئی۔ برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ مشعل کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ اولمپکس مشعلنے صرف برطانیہ میں تقریبا آٹھ ہزار میل کا سفر طے کیا۔