اولمپک سکیورٹی: برطانیہ کا بڑا جنگی بیڑا دریائے ٹیمز میں اتار دیا گیا

Olympics

Olympics

برطانیہ : (جیو ڈیسک) برطانیہ کے سب سے بڑے بحری جنگی بیڑے ایچ ایم ایس اوشن کو اولمپک کھیلوں کی سکیورٹی کے لئے دریائے ٹیمز میں اتار دیا گیا ہے۔

جہاز پر لڑاکا طیاروں کے علاوہ جنگی ہیلی کاپٹر اور جدید ترین میزائل نظام بھی موجود ہے۔ عالمی کھیلوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جہاز پر پانچ سو فوجی ہر وقت تیار رہیں گے جبکہ فضائی نگرانی کرانے والے طیارے بھی اسی بحری جہاز سے اڑا کریں گے۔ بحری بیڑے نے اپنی خصوصی ذمہ داریاں انجام دینے کی مشق شروع کر دی ہے۔