لاہور : (جیو ڈیسک) اعصام الحق گھٹنے کی تکلیف کے باوجود اولمپک میں کارکردگی کیلئے پرعزم پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا کہ وہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں تاہم اولمپک میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔
لاہور میں اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا بیرون ملک امیگریشن کے دوران پاکستانیوں کے ساتھ برے سلوک پر انہیں بہت دکھ ہوتا ہے جس کے چشم دید گواہ وہ خود بھی ہیں ۔ بھارت کے ساتھ تعلقات بڑھانا ہوں گے مختلف سطح پر وفود کے تبادلے ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر حالات سازگار ہوں توکئی نوجوان کھلاڑی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔