ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اقرار کرتی ہیں کہ وہ اوولالا گرل جتنی بولڈ نہیں۔ بالی ووڈ میں سیدھی سادھی سی ودیا بالن کے اچانک اوولالا گرل بننے کے بعد مقابلہ سخت ہوگیا۔ جس کے بعد ایک بار پھر ودیا بالن نے تو فلم کہانی میں پھر سے نیا روپ اختیار کرلیا مگر ان کے پرانے گیٹ اپ کا اثرہر ہیروئن پر ہے۔
دوسری طرف ودیا بالن بھی خوب ہیں وہ فلم فراری کی سواری کو رنگین کرنے کے لئے آگئیں مراٹھی روپ میں مگر یہاں بچوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ودیا کی شرارت زیادہ دکھائی۔ مگر مصالحے دار گانوں کی مقابلے بازی کی زد میں آگئیں دبنگ گاؤں کی گوری سوناکشی سنہا جنہیں فلم راؤڈی راٹھور میں آئٹم سونگ کرتے ہوئے ڈرٹی گرل کی مثال دی تو وہ وہ ہوگئیں ناراض اورکہہ دیا کہ وہ ودیا جیسی بولڈ اداکاری نہیں کر سکتیں۔ جس کے بعد سوناکشی پر گانا فلماتے ہوئے شوخ و چنچل انداز تو اپنایا گیا مگر زیادہ بولڈ نہیں۔