کراچی انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہونے کے باعث اوپن مارکیٹ میں یہ ایک بار پھر 96 روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے گزشتہ 5 ٹریڈنگ سیشن میں تقریبا 50 کروڑ ڈالر کی خریداری کے باعث یہ 95 روپے 95 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر چار ماہ بعد ایک بار پھر 96 روپے کی سطح پر آگیا۔ڈیلرز کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 30 پیسے کے قریب اضافہ دیکھا گیا ہے۔