اسلام آباد : (جیو ڈیسک) اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں ڈالر ایک بار پھر96 روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی طلب میں اضافے کا رجحان ہفتے کو بھی برقرار رہا جس کے باعث پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر مزید بیس پیسے مہنگا ہوکر 96 روپے سے تجاوز کرگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ہفتے کو ڈالر کی قیمت فروخت 96 روپے بیس پیسے کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی جبکہ قیمت خرید 95 روپے 90 پسے پر پہنچ گئی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہیکہ آئندہ دنوں میں آئی ایم ایف کو قرضے کی تیسری قسط کی ادائیگی کے باعث روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان موجود ہے۔