اوکاڑہ: ٹیچر کے مبینہ تشدد سے چھ سالہ بچہ جاں بحق

okara

okara

اساتذہ مار نہیں پیار کے بجائے پیار نہیں مار کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوچکے ہیں اور ٹیچرز کا بچوں پر تشدد معمول بن چکا ہے۔ ایسا ہی ظالمانہ فعل ہوا اوکاڑہ کے اسکول میں جہاں ٹیچر کے تشدد سے چھ سالہ علی حیدر جاں بحق ہوگیا۔  تشدد سے جاں بحق ہونے والیبچے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کا بچہ انتہائی کمزور تھا جو ٹیچر کا تشدد برداشت نہیں کر سکا جبکہ اسکول کے وائس پرنسپل کا کہنا ہے کہ بچہ کلاس میں بیٹھے بیٹھے بے ہوش ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال لے جا یا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور ڈاکٹرز کے مطابق بچہ دل کے عارضے میں مبتلا تھا۔
دوسری جانب بچے کے والد نے کہا ہے کہ علی حیدر کو دل کا عارضہ نہیں تھا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور اصل حقائق کا علم میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ہو سکے گا۔