اوگرا نے ایل پی جی پر پھر پٹرولیم لیوی نافذ کر دی

LPG

LPG

اسلام آباد(جیوڈیسک) اوگرا نے ایل پی جی پر ایک مرتبہ پھر پٹرولیم لیوی کا نفاذ کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری ہونے والے ایس آر او کے مطابق تین ہزار پانچ سو روپے فی ٹن لیوی نافذ کی گئی ہے اور نئے پٹرولیم لیوی کی وصولی یکم فروری سے کی جائے گی جس سے ایل پی جی کی مارکیٹ میں پرچون کی سطح پر قیمت میں پانچ روپے فی کلو تک اضافہ ہو جائے گا۔

اوگرا نے گزشتہ برس بھی ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کا نفاذ کیا تھا جس کو لاہور ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا لیکن اب ایک مرتبہ پھر لیوی عائد کر دیا گیا ہے۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمینیز ترجمان کے مطابق پٹرولیم لیوی کو دوبارہ عدالت میں چیلنج کریں گے اور اگر عدالت سے ریلیف نہیں ملتا تو ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوگا۔