پاکستان : (جیو ڈیسک) اوگرا نے آئندہ مالی سال کیلئے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس گیارہ فیصد سستی کرنے کی منظوری دیدی۔
وزارت پٹرولیم سے منظوری کی صورت میں قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے سوئی نادرن کے ٹیرف میں سنتالیس عشاریہ چون اور سوئی سدرن ٹیرف میں چونتیس اعشاریہ چونتیس روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی منظوری دیدی ہے۔ گیس ٹیرف میں کمی کے باعث آئندہ مالی سال میں صارفین کو چھتیس ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔